صدر مملکت 237

صدر مملکت نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفی منظورکرلیا،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفی منظور کرلیا، کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفی وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔ تاہم اب صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں