صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ منظور کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 11 اپریل کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کیلئے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔عمران اسماعیل کے مطابق میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے ،صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔