صدر مملکت

صدر مملکت جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیے پرعزم

گلگت(رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں جنگلات کی کٹائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ گلگت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہت خوبصورت جگہ ہے، پاکستان کو دنیا کا طاقتورترین ملک سمجھتے ہیں، وارآن ٹیررمیں پاکستان کی کارکردگی مثالی ہے، وارآن ٹیرر میں امریکا بھی پیچھے ہٹ رہا تھا، لیکن پاکستان نے خطے کی سلامتی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں ،تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے علاقے نلتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسکی مقابلوں کے کھلاڑیوں میں میڈلزوانعامات تقسیم کیے۔ صدر نے جیتنے والی ٹیم جی بی اسکاٹس کو ٹرافی پیش کی۔ دورے کے موقع پر انہوں نے تقریب سے اہم خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی روکنے کی کوشش ہونی چاہیے، جنگلات کاٹ کاٹ کر تعمیرات نقصان دہ ہوتی ہیں، گلگت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہت خوبصورت جگہ ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا طاقتورترین ملک سمجھتے ہیں، وارآن ٹیررمیں پاکستان کی کارکردگی مثالی ہے، وارآن ٹیرر میں امریکا بھی پیچھے ہٹ رہا تھا، لیکن پاکستان نے خطے کی سلامتی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں گھوما اور جگہیں دیکھیں، قدرت کو دیکھنا انسان کافطری شوق ہے، خوبصورتی کی تلاش میں انسان کودوردورتک لےجاتی ہے، 1980کی دہائی میں بچوں کے ساتھ خنجراب گیاتھا، اسکینگ خوبصورت شوق ہے، گلگت بلتستان میں گزشتہ سال 20لاکھ ٹورسٹ آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری میڈوز بہت حسین جگہ ہے، گلگت بلتستان کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔