آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کی نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔خاتون اول و ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق نیشنل سٹیڈیم آمد پر وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر مملکت اور خاتون اول سابق کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی میدان میں لیکر گئے۔

صدر مملکت نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں صدر مملکت اور خاتون اول نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیل بھی دیکھا۔