آصف علی زرداری 47

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا و ہرزیگوینا کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بوسنیا و ہرزیگوینا کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پریذیڈنسی کے چیئرمین ڈاکٹر ڈینس بیکیرووچ اور بوسنیا و ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے دیگر دو ارکان زیلجکو کومسک اور زیلجکا سیویجانوِچ کو مبارکباد دی ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی خطوط میں کہا کہ پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان باہمی اعتماد، خیرسگالی اور مشترکہ ہم آہنگی پر مبنی قریبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات آئندہ برسوں میں مزید گہرے ہوتے جائیں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے میں ہوں گے۔

صدر مملکت نے بوسنیا اور ہرزیگوینا کی قیادت کی اچھی صحت و تندرستی اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کےلئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں