لاہور (رپورٹںگ آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج ( پیر ) لاہور آمد متوقع ہے ۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری سیمینار میں شرکت کریں گے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت کا لاہور میں تین دن تک قیام متوقع ہے۔