صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پشین میں دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشین میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کم سن بچوں کی شہادت پر رنج اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

ہفتہ کو بیان میں صدر مملکت کا بچوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ذمے داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے۔صدر مملکت نے شہید بچوں کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
٭٭٭٭٭