آصف علی زرداری 14

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیرپور میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیرپور سندھ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور حکومتِ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد اور حفاظتی انتظامات میں بہتری کے لیے صوبائی و وفاقی سطح پر مربوط حکمتِ عملی وضع کی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں