محمد نواز شریف

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف طبی معائنے کیلئے خصوصی طیارے پر لندن چلے گئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف طبی معائنے کے لئے خصوصی طیارے پر لندن چلے گئے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جاتی امرا رائیونڈ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً 2ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے .

وہ لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کروائیں گے جبکہ عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے،نواز شریف تقریباً 7ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔