صدر لاہور

صدر لاہور پاکستان مسلم لیگ ن ملک سیف الملوک کھوکھر نے12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی خوشی میں کیک کاٹا۔

لاہور (لیڈی رپورٹر )صدر لاہور پاکستان مسلم لیگ ن ملک سیف الملوک کھوکھر نے جوہر ٹاؤن میں میاں نعیم کی طرف ناشتے کی دعوت میں شرکت کی اور 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی خوشی میں کیک کاٹا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خواجہ عمران نزیر بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے موقع پہ جوہر ٹاؤن میں سینیئر کارکن میاں نعیم کی طرف ناشتے کی دعوت میں شرکت کی اس موقع پہ جشن عید ملاد النبی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا.

مجھ سے میری نون کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اج کا دن پوری انسانیت کے لیے خوشی اور جشن کا دن ہے اج محسن انسانیت دنیا پر تشریف لائے اور دنیا میں ہر طرف ان کا نور ہی نور چھا گیا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بن کر ائے .

انہوں نے کہا کہ اج پوری عالم اسلام ان کی امد کے حوالے سے خوشی منا رہا ہےبعد ازاں اس موقع پر ناشتے کا بھی وسیع انتظام کیا گیاجس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان میاں نعیم کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میں نے اپنے پیارے نبی اقا دو جہان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امد کا جشن منانا ہے اور یہ میرے لیے باعث خوشی ہے کہ لوگ اس میں زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر خود تمام مہمان نان گرامی کے تواضع کرتا ہوں.