جعفر بن یار۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کئی اہم منصوبوں کی آج لاہور میں سافٹ لانچنگ کی۔ یہ تقریب ملک کی ترقی کے لحاظ سے اہم منصوبوں کی افتتاح پر مشتمل تھی جو صحت، ٹرانسپورٹیشن اور توانائی پر مشتمل منصوبے ہیں۔
تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، وزیر اعلی محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب اور صدر لاہور چیمبر کاشف انور بھی موجود تھے۔اس تقریب کا مرکزی حصہ ماہرین صحت کو انقلابی صحتیابی کی بنیاد ٹھہرانے والے پانچ کڑوڑ روپے کے ہیلتھ سٹی، ہے۔ یہ میڈیکل سٹی تمام تر جدید سہولیات سے بھرپور ہو گی، اس کے ساتھ ہی نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام جو معاشرے کے غریب عوام کو صحت کی سہولتوں اور مالی امداد فراہم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ پاپولیشن ویلفئیر پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ یہ پروگرام خاندانی منصوبے کی ترویج اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کرے گا جو ایک متوازن آبادی کی مستحکم ترقی کے لئے مدد فراہم کرے گا۔شہر کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنے کے لئے، وزیر اعظم نے ایس ایل تھری لاہور رنگ روڈ منصوبے کے لئے کام کا آغاز کیا۔ یہ منصوبہ ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے اور شہر کی آبادی کے لئے آسان اور تیز رفتار راستوں کی فراہمی کے لئے ضروری ہے۔
علاوہ ازیں، وزیر اعظم نے شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو میٹرو بس توسیع منصوبعہ کا بھی افتتاح کیا، وزیر اعظم نے جھنگ میں 1263میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا یہ پلانٹ سالانہ 10 ارب سستے بجلی کے یونٹ پیدا کرے گا۔
صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے حکومت اور وزیر اعظم کو ان کے منصوبوں کے خوش آئند اقدامات کی ستائش کی۔انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ یہ منصوبے علاقے کی معاشی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔