اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا میں نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
صدر عارف علوی نے کہا میں عالمی امن بالخصوص افغانستان اور اس پورے خطے میں امن کے لیے بہتر امریکی کردار کا منتظر ہوں، پاکستان امریکا سے طویل مدتی دوستی اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔