صدر عارف علوی

صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت 3 بلوں کی منظوری دے دی ۔ بدھ کو صدر مملکت کی جانب سے جووینائل جسٹس سسٹم (ترمیمی ) بل 2022 کی منظوری دی گئی ،اسلام آباد کیپیٹل علاقہ جات بچوں کے تحفظ کا (ترمیمی ) بل 2022 بھی منظور کرلیا گیا ۔

صدر مملکت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے نیشنل کمیشن (ترمیمی ) بل ، 2022 کی منظوری دی ،صدر مملکت نے شوکت فیاض احمد ترین کی بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل نامزدگی کی منظوری دے دی،صدر مملکت نے شوکت فیاض ترین کی بطور وزیر خزانہ ممبر قومی اقتصادی کونسل کی منظوری دی ،صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت دی