صدر شی

صدر شی ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون رہنماں کے غیررسمی اجلاس میں شرکت کریں گے

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جِن پھِنگ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی دعوت پرجمعہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ سے ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون (اے پیک ) قائدین کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن یِنگ نے جمعرات کے روز کہا کہ ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون کے رواں سال سربراہ نیوزی لینڈ نے یہ اجلاس طلب کیاہے۔ قائدین نوول کروناوائرس عالمی وبا کیخلاف خطے کے ردعمل اور بہتر مستقبل کیلئے اس کے وژن پر توجہ دیں گے۔