اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات اور قیادت کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
اپنے تعزیتی بیان میں صدرِ مملکت نے بیگم خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ بیگم خالدہ ضیاء کی سیاسی خدمات اور قیادت کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔









