آصف علی زرداری 73

صدر زرداری کی پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباددی ہے۔

جاری بیان میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں، مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں،کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے آنا خوش آئند ہے۔صدرزردار ی نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں