صدر السیسی 82

صدر السیسی اور ولی عہد کے درمیان مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے برادر عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے اور تاریخی تعلقات کے حوالے سے ایک زبانی پیغام بھیجا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد نے مشترکہ عرب ایکشن عمل کوآگے بڑھانے اور عرب ممالک اور ان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کی خاطرجامع انداز میں عرب یکجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کی دلچسپی اور خواہش کا بھی توثیق کیا۔یہ زبانی پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اس وقت دیا جب صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے وفاقی محل میں ان سیملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں