آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔صدر زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسپتال آمد پہنچ کر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔