آصف علی زرداری

صدر آصف علی زرداری کا ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آبادجنوری (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملتان میں ایل پی جی بائوزر پھٹنے کے واقعے میں جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جا ں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور ورثا کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔