آصف علی زرداری 30

صدر آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان اور کرم میں فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان اور کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ہفتہ کو ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں