آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ کی سابق ملکہ، کوئین مدر سِری کیت کے انتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کی سابق ملکہ، کوئین مدر سِری کیت کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔

اپنے بیان میں صدرِ مملکت نے تھائی بادشاہ، شاہی خاندان اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان کے عوام تھائی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آصف علی زر داری نے کہاکہ صدرِ مملکت نے کوئین مدر سِری کیت کی خدمات اور وقار کو خراجِ تحسین پیش کیا،پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ ہے۔