اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت اور بنوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔









