سینیٹر فیصل سبزواری 179

صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے‘فیصل سبزواری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے حکومت کو نا گھبرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے‘وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کیلئے جو اعلانات اور وعدے کیے پورے نہیں ہوئے ‘ میری خواہش تھی کہ مراد علی شاہ سابق وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ سے بہتر ہوتے لیکن یہ دونوں ایک جیسے ہی ہیں‘حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومت کو گھبرانا نہیں چاہیے، بلکہ کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے جو اعلانات اور وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کیے۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے80 فیصد لوگ چاہتے ہوں گے کہ ہم حکومت سے باہرآجائے، حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لیے ایم کیو ایم کو ابھی تک کوئی سگنل نہیں ملا۔

سینیٹر فیصل سبزواری نے ملک میں صدارتی نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی نظام کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ مراد علی شاہ سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بہتر ہوتے لیکن یہ دونوں ایک جیسے ہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں