صحت کارڈ

صحت کارڈ کے استعمال نہ ہونے سے ڈی ایچ کیوز 3 ارب کی کمائی سے محروم

لاہور(سلیمان چوددھری )پنجاب کے سرکاری ڈی ایچ کیو ہسپتال صحت کارڈ استعمال نہ کرنے پر 3 ارب روپےکی کمائی سے محروم ہونے لگے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی انتظامیہ ان ڈور مریضوں کے داخلے صحت کارڈ پرکم کر رہی ہے ، محکمہ صحت کا اعتراف سامنے اگیا ، جولائی میں ہی ان مریضوں کو داخل نہ کرنے سے 64 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل نہ ہوامحکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام مریضوں کا علاج صحت کارڈ پر کیا جائے مگر صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحت کارڈ پر علاج کرنے کا رجحان کم ہے ۔

جولائی 2023 میں 1 لاکھ سے زائد مریض مختلف ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ان میں سے صرف 18629 مریضوں کا صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی انتظامیہ نے 86217 مریضوں کا صحت کارڈ پر علاج کی خاطر داخلہ نہ کیا۔ جولائی میں ہی ان مریضوں کو داخل نہ کرنے سے 64 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل نہ ہوا۔
صحت کارڈ
ڈی ایچ کیو ہسپتال اندازہ 3 ارب روپے کا ریونیو صحت کارڈ کو مکمل استعمال نہ کر کے حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ریونیو حاصل ہونے کی وجہ سے ایک تو حکومت کا نقصان ہو رہا ہے دوسری طرف وہیں پر کام کرنے والے ڈاکٹروں سمیت سٹاف کو بھی کم شیئر مل رہا ہے ،