فواد چودھری

صحت کارڈ پلس سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو مفت جگر اور گردہ کی پیوندکاری کی سہولت میسر ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب صحت کارڈ پلس سے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو مفت جگر اور گردہ کی پیوندکاری کی سہولت میسر ہوگی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جگر ٹرانسپلانٹ کے 50 لاکھ اور گردہ ٹرانسپلانٹ کے 14 لاکھ روپے کا خرچہ حکومت خیبر پختونخوا برداشت کرے گی۔