مریم نوازشریف 23

صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے، مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹی بی (تپ دق) کے عالمی دن پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ٹی بی کے علاج اور اس کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا صوبے میں ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پختہ عزم کررکھا ہے، صحت مند پنجاب کے لیے ٹی بی کے خلاف جنگ جیتنا ناگزیر ہے، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور امراض قلب کے مریضوں کے لیے گھر کی دہلیز پر مفت ادویات پہنچانے کا پروگرام جاری ہے، پنجاب میں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں