سپریم کورٹ

صحافی مطیع اللہ جان از خود نوٹس کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صحافی مطیع اللہ جان از خود نوٹس کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ۔

بدھ کورپورٹ میں کہاگیاکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں،ڈی آئی جی آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تفتیش کر رہی ہے،متعلقہ اداروں کو معاونت کیلئے درخواست کی ہے،تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج,موبائل سی ڈی آرز کیلئے تحریری درخواست دے چکے۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ ذرک خان کی شناخت کیلئے نادرا حکام کو بھی خط لکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی ادارے کی جانب سے جواب وصول نہیں ہوا،مطیع اللہ جان کے واپس ملنے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں،متعلقہ اداروں کے جواب کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھ سکیں گی۔