صحافی شاہینہ شاہین

صحافی شاہینہ شاہین کے قتل کا اندوہناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافی محترمہ شاہینہ شاہین کے قتل کا اندوہناک واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ معاملے کی تہہ تک جائیں گے،آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین ہے۔

صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،ہم اس فرض کو پورا کریں گے۔ سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔