کنزہ ہاشمی

صبور علی کو کبھی کوئی راز کی بات کبھی نہیں بتاﺅں گی، کنزہ ہاشمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ اداکارہ صبور علی کو کبھی کوئی راز کی بات نہیں بتاﺅں گی۔حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کسے راز کی بات نہیں بتائیں گی؟ میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ صبور علی، ایمن خان اور میشا شفیع کا نام شامل تھا۔ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے معروف اداکارہ صبور علی کا نام لیا۔

میزبان نے کنزہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ کونسی اداکارہ حقیقی زندگی میں زیادہ ڈرامہ کرتی ہیں؟ میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ یشمی گل، علیزے شاہ اور نازش جہانگیر کا نام شامل تھا جس پر کنزہ ہاشمی نے جواب دیا کہ تینوں میں سے کوئی بھی نہیں۔