محمد برجیس طاہر

صبر و تحمل،ثابت قدمی پرقائم کارکنان کوسلام پیش کرتے ہیں، برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ صبر و تحمل ثابت قدمی اور مستقل مزاجی پر قائم رہنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ہر لمحہ کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے پارٹی کا ساتھ دینے والے ڈسپلن اور لا اینڈ ریگولیشن پر قائم رہتے ہوئے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت اگیا ہے کہ محنتی کارکنان کو آگے لایا جائے ۔

چوہدری برجیس طاہر نے کہا کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 132 چوہدری علی طارق چیمہ، لیگی کارکنان نے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اور انجمن تاجران کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات اور سہولتوں کے فقدان پر ہنگامی دورہ کر کے شہریوں کے دل جیت لیے ان دوروں کا مقصد شہریوں اور کارکنان کا احساس محرومی ختم کرناہے۔دورہ کے سود مند نتائج برآمد ہونگے۔

ادویات اور ضروری سہولتیں بہم پہنچائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ کوارڈینیٹر کے دورے کا مقصد عام ادمی کی شکایات کو دور کرنا اور حکومت پنجاب کی طرف سے ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہے،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت عام آدمی کی مشکلات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی انشااللہ سانگلہ ہل کے شہر یوں اور نوجوانوں کے لیے بہت جلد اہم منصوبے منظر عام پر ائیں گے جو خالصتا پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور چوہدری محمد برجیس طاہر کے ہوں گے۔

ورکر کارکن حوصلہ رکھیں مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت آپ کی ہے کوئی اپ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرت نہیں کرے گا وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔