کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے صارم برنی اور دیگر کے خلاف بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں وکیل صفائی کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کردی۔
وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم صارم برنی کو کراچی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ عالیہ صارم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کے گواہ دانیال کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ کی جرح کے بعد سماعت ملتوی کردی۔ عدالت تفتیشی افسر سمیت 5 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرچکی ہے۔ استغاثہ کے مطابق صارم برنی کو 2023 میں امریکن قونصلیٹ کی شکایت پر کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔









