کراچی(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ صارفین کے حقوق کی حفاظت سندھ حکومت کے اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشا ں ہے۔
انہو ں نے کہاکہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے صوبے کی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور گرا نفروشوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے.
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں ،صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔