کیسکو 61

صارفین اپنابجلی بل راست اکاونٹ کے زریعے جمع کرواسکتے ہیں ،کیسکو

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورصارفین کیلئے بجلی بلوں کی بروقت کی ادائیگی کیلئے جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے زریعے مزید آسانی مہیا کئے جارہے ہیں۔

جس کے تحت اب تمام صارفین اپنے بجلی بل پردرج کیو آرکوڈسکین کرکے گھر بیٹھے ڈیجیٹل ادائیگی نظام “راست Raast “کے تحت جمع کروا سکیں گے۔ جس سے صارف کے بل کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی محفوظ رہتا ہے۔

صارفین راست اکاؤنٹ سے منسلک موبائل بینکنگ ایپ کے زریعے بجلی بلوں کی ادائیگی فوری اور محفوظ طریقے سے کرسکیں گے جس کیلئے صارف کو کسی قسم کا اضافی چارج یا سروس فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی اور یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔کیسکوکے تمام صارفین اس جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے زریعہ بجلی بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں