اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی سابق وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے،اللہ تعالی لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ شیخ حمدان بن راشدپاکستان کے سچے دوست اور خیر خواہ تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یو اے ای کی ترقی میں شیخ حمدان بن راشد کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام دکھ کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور اْن کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
