صاحبزادہ فرحان 39

صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔صاحبزادہ فرحان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے سب سے زیادہ 383 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ میں 2 سینچریاں بھی بنائیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ پلیئر اذف دی منتھ کی فہرست میں انگلینڈ کے ول جیکس اور یو ایس اے کے شیڈلے وین شیلوک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں