لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان محمد یوسف نے کہاہے کہ صائم ایوب میں سعید انور کی جھلک نظر آتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں سامعین میں بیٹھے کرکٹ فین نے ان سے سوال کیا کہ کس پاکستانی کرکٹر میں آپ کو اپنی جھلک نظر آتی ہے؟ اور کس نوجوان کھلاڑی نے آپ کو متاثر کیا ہے؟
جواب میں محمد یوسف نے کہا کہ صائم ایوب میں سعید بھائی (سعید انور) والی جھلک نظر آتی ہے، دو تین سال قبل میں نے اسے دیکھا تھا تو میں نے اس سے کہا تھا کہ تم میں کچھ کچھ سعید انور والی جھلک ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ سعید انور بن جائے تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوجائے گا۔