بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) “شی جن پھنگ کی ماحولیاتی تہذیب کی منتخب تحریریں” نامی کتاب کی پہلی جلد حال ہی میں شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔
شائع ہونے والی کتاب میں دسمبر 2012 سے اپریل 2025 تک ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے حوالے سے شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور مضامین شامل ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے ماحولیاتی تہذیب کے حوالے سے نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا ، جس کی وجہ سے چین میں ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں ایک نظریے سے عملی طور پر نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر نے ایک اہم قدم آگے بڑھایا ۔
ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں شی جن پھنگ کی فکر ، نئَے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کی فکر کا ایک اہم حصہ ہے اور اس نے انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی جدیدیت کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے ایک بنیاد فراہم کی ہے۔