جو بائیڈن 166

شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے موسادکے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موسادکے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ امر باعث حیرت ہے کہ موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوھن کو ملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہائوس میں موجود تھے۔

صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں