بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جی پھنگ نے صوبہ حہ بے کے شیونگ آن نیو ایریاکا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نےشیونگ آن نیو ایریا کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مذاکرے کی صدارت کی اور اس میں ایک اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اصلاحات اور جدت کو رہنمائی کے طور پر اپنایا جائے، وسائل اور عناصر کے مناسب استعمال پر توجہ دی جائے، تاکہ شیونگ آن نیو ایریا کو نئے دور میں جدت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل بنایا جا سکے ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت کے تحت اور تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے، شیونگ آن نیو ایریاکی تعمیر اور ترقی میں اہم مرحلہ وار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنایا جائے، لوگوں کی زندگی کے معیار کو یقینی بنانے اور اسے بہتر بنانے پر توجہ دی جائے، مستقبل کے لیے سمارٹ سٹی کے انتظام کے ماڈل کی سرگرم تلاش کی جائے، اور نیلے آسمان، سبز زمین، صاف پانی کا حامل خوبصورت شیونگ آن تعمیر کیا جائے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ شیونگ آن نیو ایریا اصلاحات اور جدت طرازی کو قوت کے طور پر استعمال کرے ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت اور صنعتی جدت کو گہرائی میں یکجا کرے ، مقامی حالات کے مطابق نئی معیار ی پیداواری قوت کو فروغ دے، اور حقیقی جدید صنعتی نظام قائم کرے۔









