اوکاڑہ
(شیر محمد)اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے کوئیک ریسپانس کیا اور جدید ٹولز کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کےلیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اس پورے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد اور مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 2 موٹر بائیکس، 2 ایمبولینسز، 1 ریسکیو وہیکل اور 1 فائر وہیکل نے 22 ریسکیورز نے حصہ لیا،
ملبے تلے دبنے سے ایک شخص جس کی شناخت شاہد ولد الیاس (عمر 35 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی جابحق ہو گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے جن کے نام شعیب ولد فاروق (عمر 28 سال تقریباً)، غلام عباس ولد عبد الغفور (عمر 42 سال تقریباً)، عرفان ولد منظور (عمر 32 سال تقریباً)، محمد اکرم ولد محمد سبحان (عمر 55 سال تقریباً) اور رمضان ولد محمد نذیر (عمر 30 سال تقریباً) ہیں۔









