بیرسٹر گوہر 10

شیر افضل کی گفتگو مایوس کن، علیمہ نے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے علیمہ خانم کے پارٹی چیئرمین شپ مانگنے یا خود چیئرپرسن بننے کی خواہش کے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کی ٹی وی گفتگو سے مایوسی ہوئی، شیر افضل مروت سے وعدہ لیا تھا کہ وہ متنازعہ گفتگو نہیں کریں گے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کئی چینلز پر بیٹھ کر بیک وقت کسی بھی شخصیت پر اٹیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جواب نہیں بھی دینا ہوتا، میں واضح کردوں کہ علیمہ خانم نے مجھے کبھی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا پیغام نہیں بھیجا، علیمہ خانم نے کبھی ایسا تاثر یا پیغام نہیں دیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرپرسن بننے کی خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم نے چیئرمین شپ کے معاملے میں کبھی مداخلت بھی نہیں کی، 3 مارچ 2024 کو پارٹی انتخابات ہوئے،10 اپرہل کو الیکشن کمیشن کو دستاویز دیئے، اپریل 2024 میں تو ہم سرٹیفیکیٹ کے منتظرتھے،اس کی گفتگو کا جواز نہیں بنتا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ میں سب سے اپنی درخواست دہراتا ہوں کہ مزید متنازعہ گفتگو سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں