شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کا پارٹی رہنماؤں کو سامنے آکر احتجاج کی قیادت پر روز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف ٹوئٹر پر نہیں بلکہ اتوار کو ہونے والے احتجاج میں فرنٹ لائن سے آ کر قیادت کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوںنے کہاکہ میں نے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عمران خان کی حمایت صرف ٹوئٹر پر نہیں کریں بلکہ فرنٹ لائن پر آ کر احتجاج کی قیادت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے لوگ عمران خان کے نام سے قومی اسمبلی میں پہنچ چکے ہیں۔