شیر افضل مروت 66

شیر افضل مروت کا پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ جب تک قیادت خود نہ بلائے کسی بھی جلسے میں نہیں جاؤں گا، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے۔

انہوںنے انکشاف کیا کہ کچھ لوگ مجھے سٹیج پر تقرریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں