فردوس شمیم نقوی

شیر افضل مروت پارٹی میں انتشار پھیلا رہے ہیں، فردوس شمیم نقوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے الزام عائد کیا ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ شیر افضل مروت کو بات سمجھ نہیں آرہی، وہ جس کی چاہتے ہیں ٹوپی اچھال دیتے ہیں۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ شیر افضل مروت پارٹی میں انتشار پھیلا رہے ہیں، پارٹی کے روکنے پر بھی شیر افضل مروت باز نہیں آتے، شیر افضل مروت جس کی چاہتے ہیں ٹوپی اچھال دیتے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈی سیٹ کرنے کا عمل پارلیمانی پارٹی کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافردوس شمیم نقوی نے فواد چوہدری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر غیر اخلاقی حرکت کی۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شعیب شاہین کے ساتھ جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔