شیری رحمان

شیری رحمان کا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن پہلے حکومت قوم کو اپنی جھوٹ پر مبنی کارکردگی کی کہانی سنا رہی تھی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے بتا دیا کہ مہنگائی کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.22 اضافے کے ساتھ اب 12.67 تک پہنچ گئی ہے، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 2 ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کس منہ سے معیشت کو سیدھی سمت میں لانے کا دعویٰ کرتی ہے؟ ۔

انہوںنے کہاکہ ایک ہفتہ میں 22 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کو بھی کامیابی بنا کر پیش کیا جائے گا؟ ،3 سال میں مہنگائی، بے روزگاری، قرضوں اور کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، قوم کو سب اچھا ہے کی کہانی بتانے سے حقائق نہیں بدل جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار نے عام آدمی کی زندگی آسان نہیں مشکل بنا دی ہے۔