شیخ رشید 9

شیخ رشید کی عمرہ کیلئے اپیل کی درخواست جلد سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ جانے کے لیے اپیل جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی۔

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے دو ججز جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے درخواست منظور کی۔

سابق وزیر داخلہ کی اپیل 26 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمرہ پر جانا ہے لہٰذا اجازت اپیل کی جلد سماعت کی جائے، سنگل بینچ نے عمرہ کی اجازت دی اور ڈویژن بینچ نے معطل کی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو جواب بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں