لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ جس میں فریٹ آمدن، سٹاک، کوچز اور فریٹ ویگنوں پر ٹریکر لگانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورنئی مسافر ٹرینوں کی بحالی پر بحث کی گئی ۔ اجلاس میں وزیر ریلوے کو کوچز اور تمام ڈویزنوں کی آمدن پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر رائل پام کی آئوٹ سورسنگ ،چائنیز کوچز کی اوور ہالنگ اور پینشن/ گریجویٹی کی مد میں ریلوے کے واجبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اجلاس میں سی ای او ریلوے نثار احمد میمن، ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے عارف انور بلوچ، ممبر فنانس ڈاکٹر عظمی، ایڈیشنل جنرل منیجرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔