فیاض الحسن چوہان 133

شیخ رشید کی رات گئے گرفتاری امپورٹڈ حکومت کا بزدلانہ عمل ہے، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ شیخ رشید کی رات گئے گرفتاری امپورٹڈ حکومت کا بزدلانہ عمل ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پے در پے پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک اسوقت لا قانونیت اور فسطائیت کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے من پسند عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے قانون کا مذاق بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت اپنی نادانیوں سے ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے فرصت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں