لاہور(رپورٹنگ آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر خارجہ شیخ رشید احمد نے 13اگست کی رات جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ورکر کو پریشانی سے بچانے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کے آرڈر کے بعد جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر رہا ہوں ۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدانوں ہوں جس نے ہریپور میں بچوں کی جیل بھی کاٹی ہے ،میں نے باچا خان ، ولی خان ،ظہور الٰہی ،خواجہ صفدر ،بزنجو، شورش کاشمیری ،خواجہ رفیق ان لوگوں کے ساتھ اپنی سیاست کا آغاز کیا ۔میری زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ یہ تھا کہ مجھے چالیس دن روز کے لئے اٹھا لیا گیا اور مجھے معلوم وہ جگہ کہاں تھے جہاں مجھے چالیس روز رکھا گیا لیکن میں نے کسی کے خلاف تحریر نہیں دی ، آڈیو یا ویڈیو بیان نہیں دیا ، کسی کی اہلیہ کے خلاف بیان نہیں دیا اور پریس کانفرنس بھی میں نے اپنی مرضی سے کی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مجھے ماں کا جنازہ پڑھتے ہی سات سال قید ہوئی اورمیں اپنی ماں کے ایصال ثواب کے لئے ختم نہیں پڑھا سکا اور میرے باپ کے وقت بھی یہی ہو ،ابھی راشد شفیق کی والدہ کا انتقال ہوا ہے میں ان کا جنازہ بھی نہیں پڑھ سکا ۔میں اس کے باوجود جھکا اوربکا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تیرہ اگست کو جلسے سے روک دیا گیا ہے ، ہم لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے ، ہم غریب ورکر کے لئے پریشانی نہیں بڑھانا چاہتے ،بڑا سیاستدان جیل میں عشرت کدہ ہوتا ہے