اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے سینیر پروڈیوسراطہر متین کی ہلاکت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی کا ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے۔
جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈاکووں کی فائرنگ سے سینئرصحافی کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا سینئر صحافی کا ڈاکووں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے،واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔